پارا چنار، پرانی دشمنی نے 2 نوجوانوں کی جان لے لی

ویب ڈیسک: پارا چنار پاک افغان بارڈر کے قریب پیواڑ میں مخالفین نے فائرنگ کر کے ایک ہی گھرانے کے 2 نوجوان قتل کر دیئے، فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہو گیا۔
لاشوں اور زخمی نوجوان کو ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کی بنا پر پیش آیا۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  کرم، چائلڈ پورنوگرافی نیٹ ورک کے 3 افراد پولیس کے ہتھے چڑھ گئے