sadar

مساجد میں کورونا کی وباء پرقابو پانے کیلئے صدرکی تمام ضروری احتیاطی اقدامات پرعملدرآمد کی ہدایت

صدر نے مساجد کے آئمہ کرام کو ہدایت کی ہے کہ وہ پچاس سال سے زائد العمر نمازیوں کو نماز گھروں پر ادا کرنے کی تلقین کریں۔ اسلام آباد میں مختلف مساجد کے دورے کے بعد آئمہ کرام کے نام اپنے خط میں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک سے متعلق بیس نکاتی اعلامیے کی شق نمبر چھ پر سختی سے عملدرآمد کی ضرورت ہے جس کے تحت پچاس سال سے زائد العمر نمازیوں کو باجماعت نماز کی ادائیگی کیلئے مساجد آنے سے گریز کرنا چاہیے۔تاہم انہوں نے مساجد انتظامیہ کی جانب سے بیس نکاتی اعلامیے پر عملدرآمد پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل میں پی ڈی ایم اور نگران حکومت کا ہاتھ ہے،سرکاری دستاویزات

انہوں نے مساجد کی انتظامیہ کو ہدایات دیں کہ کورونا وائرس کی وباء کی روک تھام کیلئے تمام ضروری احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کیا جائے۔صدر نے مساجد انتظامیہ کی طرف سے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے نمازوں اور تراویح کے اجتماعات کے دوران اختیار کی گئی ضروری احتیاطی تدابیر اور اس حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ: ججز خطوط پر از خود نوٹس کیس کی تیسری سماعت آج ہوگی