موجودہ حالات میں کوئی جماعت یا ادارہ الیکشن کا کہے تو یہ مذاق ہے، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک: وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اس وقت سیاست، الیکشن کا نہیں سوچنا یہ نہیں سوچنا کہ کون ووٹ دے گا، سیاسی مقابلہ ہوگا اس وقت سیلاب متاثرین کی مدد کرنے دیں، موجودہ حالات میں الیکشن کرانا مذاق ہو گا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق قدرتی آفت میں الیکشن میں تاخیر کی جاسکتی ہے، اگر ان حالات میں کوئی جماعت یا ادارہ الیکشن کا کہے تو یہ مذاق ہے، یہ مذاق ہے کہ کہا جائے جس ٹکڑے َمیں سیلابی پانی نہیں اس میں
الیکشن کرالیں۔

مزید پڑھیں:  ٹیکساس میں طوفانی بارشوں کے باعث 4 افراد ہلاک، بجلی کا نظام درہم برہم

بلاول بھٹو نے کہا کہ موجودہ حالات میں الیکشن تو دور کی بات اب تک تو 10 الیکشن کا خرچہ ہو چکا ہے، ہم الیکشن کمیشن کے پابند ہیں سیاسی جماعتوں سے اپیل ہے کہ سٹاپ کا بٹن دبا دیں، سیاسی مقابلہ ہوگا اس وقت سیلاب متاثرین کی مدد کرنے دیں۔

مزید پڑھیں:  سی ٹی ڈی پولیس اختیارات کا غلط استعمال کررہی ہے، انسداد دہشتگردی عدالت

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کا مزید کہنا تھا کہ جو کہتے ہیں ہم ڈوبے نہیں ہمیں ڈبویا گیا یہ جھوٹ پر مبنی بیانیہ ہے، جوہاتھ ملانے کو تیار نہیں تھے وہ ہاتھ ملا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی دور میں دوست ممالک کے ساتھ تعلقات خراب رہے، ہم نے ان ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی کوششیں کیں لیکن کچھ ایسے لوگ ہیں جو آج بھی سازش کر رہے ہیں۔