سکولوں کو تدریسی کتب

سکولوں کو تدریسی کتب کی ترسیل کاعمل مکمل نہ ہو سکا

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے سرکاری سکولز میں درسی کتب کی ترسیل کا سلسلہ طول پکڑ گیا ہے تاحال سینکڑوں سکولزکے طلبہ کو کتابیں نہیں دی گئی ہیںجس کی وجہ سے بچے بغیر کسی کلاس کے سکولز جارہے ہیں ٹیچرز کے مطابق اس حوالے سے متعلقہ ایجوکیشن افسران کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ سکولز میں بیشتر طلبہ کو مکمل سیٹ نہیں دیا گیا ہے جبکہ مارکیٹ میں بھی یہ کتابیں دستیاب نہیں جس کے نتیجے میں پڑھائی کا سلسلہ متاثر ہورہا ہے
ذرائع نے بتایا کہ سرکاری سکولز کو درسی کتب کی ترسیل کیلئے گذشتہ مہینے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا اس دوران سکولز کو کتابیں فراہم کی گئی لیکن اس میں کئی مضامین کی کتابیں نہیں دی گئی جبکہ کئی کتابوں میں غلطیاں بھی سامنے آئی ہیںاس وجہ سے درسی کتب کی فراہمی کا منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا ہے اس بارے میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے بعض سکولز میں کتب کی عدم فراہمی یا نامکمل سیٹ کی فراہمی کے حوالے سے شکایات ہیں
اس لئے آئندہ تعلیمی سال کیلئے اس قسم کے مسئلے سے بچنے کیلئے پیشگی بنیادوں پر کتب کی طباعت وغیرہ کا انتظام کیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ رواں مہینے کے دوران یہ بحران ختم ہوجائے گا اور کتب کی سو فیصد ترسیل مکمل ہوجائے گی۔

مزید پڑھیں:  روف حسن کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت ملتوی