محکمہ تعلیم نے گریڈ19کی خاتون ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پشاورسمیت 17افسران کا تبادلہ کردیا ہے اس حوالے سے محکمہ تعلیم سے گذشتہ

ڈی ای و فی میل پشاور سمیت17ایجوکیشن افسر تبدیل

ویب ڈیسک :محکمہ تعلیم نے گریڈ19کی خاتون ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پشاورسمیت 17افسران کا تبادلہ کردیا ہے اس حوالے سے محکمہ تعلیم سے گذشتہ روزجاری ہونیوالے اعلامیہ کے مطابق گریڈ 19کی خاتون آفیسر پروین رحمان کو گرلز ہائر سیکنڈری سکول خوازہ خیلہ سوات سے ڈی ای او فی میل شانگلہ، رخسانہ رحیم کو ڈی ای او فی میل بونیر، ڈی ای او لکی مروت ظہور محمد کو ڈی ای او میل کوہستان، ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ میں تعینات شیر دراز کو ایڈیشنل ڈائریکٹر پی اینڈایم ڈائریکٹوریٹ پشاور،فرید اللہ محسود کو ڈی ای او میل کرم،ڈی ای او فی میل پشاور ثمینہ غنی کو ڈی ای او فی میل خیبر،مہرالنساء کو ڈی ای او فی میل باجوڑ،ڈپٹی ڈی ای او میل لکی مروت محمد الیاس کو ڈی ای او میل لکی مروت،ڈی ای او فی میل خیبر فانوس جمال کو ڈی ای او فی میل کرک، ڈی ای او میل کرم لیاقت علی کو ڈپٹی ڈی ای او میل دیر لوئر،ڈی ای او فی میل لکی مروت سیدہ انجم کو ڈی ای او فی میل ڈی آ ئی خان اور فرزانہ سردار ڈی ای او فی میل ڈی آئی خان کے عہدے سے ڈی ای او فی میل لکی مروت ،ایڈیشنل ڈائریکٹر سٹیبلشمنٹ ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ پشاور صفیہ امین کو ڈی ای او فی میل پشاور،ایڈیشنل ڈائریکٹر پی اینڈ ایم ڈائریکٹوریٹ حفصہ گل کو ڈی ای او فی میل ملاکنڈ،ڈی ای او فی میل کرک پروین بیگم کو ڈی ای او کوہستان،ڈی ای او بونیر نغمانہ سردار کوایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ ڈائریکٹوریٹ،سابقہ ڈی ای او میل کرم محمد سلطان کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن ڈی پی ڈی تعینات کردیاگیاہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل نے حد پار کر لی، اب انتقام کا وقت آن پہنچا، حزب اللہ