عمران خان پرحملے کی مذمت

عمران خان پرحملے کی مذمت میں تمام جماعتیں یک زبان ہوگئیں

ویب ڈیسک : سیاسی میدان میں ایک دوسرے کیخلاف برسر پیکار سیاسی جماعتوں نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیزبیانات سے گریزکی اپیل کی ہے ۔ عمران خان کے زخمی ہونے کے بعدعمران خان کے تمام سیاسی مخالفین نے حملے کی مذمت کی اورعمران خان کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔
وزیراعظم شہباز شریف،مسلم لیگ ن کے قائدنوازشریف،نائب صدرمریم نواز،پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری،چیئرمین بلاول بھٹو،جے یوآئی سربراہ مولانافضل الرحمان، امیرجماعت اسلامی سراج الحق،اے این پی کے سربراہ اسفندیارولی، قومی وطن پارٹی کے آفتاب شیرپائو نے عمران خان پرحملے کی شدید مذمت کی اور واقعہ کی آزاد اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔سیاسی حریفوں کی طرف سے اظہار یکجہتی ملک کے مستقبل کی سیاسی منصوبہ بندی اور مذاکرات کی میز پر ملکی مسائل کا حل نکالنے کیلئے روشنی کی کرن قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  ہسپتالوں نے ادویات خریداری کےلئے مستقل بجٹ مانگ لیا