برطانیہ کرپٹ سیاستدانوں پر پابندی

برطانیہ کی11 ممالک کے کرپٹ سیاستدانوں پر پابندی

ویب ڈیسک :برطانیہ نے ایران، روس اور میانمار سمیت11ممالک کے30افراد پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جن میں کرپٹ سیاست، جنسی تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں ملوث اہم طاقتور افراد اور فوجی شامل ہیں ۔ برطانیہ کے وزیر خارجہ جیمز کلیورلی نے ایک بیان میں کہا پابندیوں کو اور بھی سخت کیا جا رہا ہے۔ جن افراد پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں ان کا تعلق مختلف11ممالک سے ہے جن میں10 ایرانی سیکیورٹی فورسز، جیل اور عدالت کے اہلکار شامل ہیں۔میانمار میں جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرنے والے فوجی آمر جو خود ساختہ جنتا حکومت میں بھی شامل ہیں، روس کے90 ویں ٹینک ڈویژن کے کمانڈر اباتولین بھی پابندی کا شکار ہیں۔ان کے علاوہ مالی کے کتیبا میکینا گروپ پر بھی جنسی تشدد میں ملوث ہونے کے الزام پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  خواجہ آصف کے ساتھ آئینی ترمیم پرکوئی گفتگو نہیں ہوئی،بیرسٹر گوہر