ہیلی کاپٹر استعمال بارے ترامیم اسمبلی ایجنڈا میں شامل

ہیلی کاپٹر استعمال بارے ترامیم اسمبلی ایجنڈا میں شامل

ویب ڈیسک : سابقہ اجلاسوں میں منظوری نہ ملنے کی وجہ سے خیبر پختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹرسے متعلق قانون میں ترامیم کا مسودہ اسمبلی کے آج کے اجلاس کیلئے پھر ایجنڈا میںشامل کردیا گیاہے۔ امکان ہے کہ اسمبلی کے اجلاس میں ہیلی کاپٹر کے استعمال کے بل کی منظوری دیدی جائے گی ۔واضح رہے کہ صوبائی اسمبلی کا اجلاس گذشتہ جمعہ کے روز ممبران کی مطلوبہ تعداد نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی کیا گیا تھا۔آج ہونے والے اجلاس کی صدارت اسپیکر مشتاق غنی کریں گے۔
سرکاری ہیلی کا پٹر کے استعمال کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کیلئے بل کی منظوری آج دیدی جائے گی ۔ترمیمی بل کے مطابق سرکاری ہیلی کاپٹر کو کرایہ پر لے کر ذاتی مقاصد کیلئے بھی استعمال کیا جا سکے گا جس کیلئے صوبائی حکومت سے اجازت لینا ہو گی ۔صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں آج اہم قراردادوں کی منظوری بھی لینے کی منصوبہ بندی ہے۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف مذاکرات میں چین کا تعاون قابل تحسین ہے، وزیراعظم