وزیراعلیٰ محمودخان کا صوبے کے فنڈز کے حصول کے لیے سپریم کورٹ جانے کااعلان

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمودخان نے کہا ہے کہ صوبے کے فنڈز کے حصول کے لیے سپریم کورٹ جائیں گے، حق نہیں ملا تو قومی اسمبلی کے باہر دھرنا دیں گے۔
پشاورمیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمودخان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے ذمے خیبرپختونخوا کے 189 ارب روپے بقایاجات ہیں، وفاق نے ضم اضلاع کے ترقیاتی فنڈز بھی روک رکھے ہیں، موجودہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا صوبے کو دیوار سے لگانا چاہتی ہے۔

مزید پڑھیں:  محکمہ خوراک کا ایکشن، سینکڑوں مردہ مرغیاں برآمد، سپلائر پابند سلاسل

وزیراعلیٰ محمودخان نے کہا کہ وفاقی حکومت ہمارے فنڈز اپنے ایم این ایز کو دے رہی ہے ، صوبے کے حقوق کے حصول کیلئے سپریم کورٹ جائیں گے اگر اپنا حق نہیں ملا تو اراکین قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینگے۔ صوبے کے حقوق لیکر رہیں گے۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر کو لیجانے والے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ

اسمبلی کی تحلیل سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمودخان نے کہا کہ اسمبلی تحلیل بارے ہم اپنے عزم پر قائم ہیں، عمران خان جو بھی فیصلہ کریں گےاس عمل درآمد ہو گا، موجودہ وفاقی حکمران لکیر کے فقیر ہیں،ان کے پاس قومی فلاح و ترقی کاکوئی ایجنڈا نہیں۔