شیخ رشید ٹویٹ

پنجاب میں اعتماد کےووٹ کا معاملہ، شیخ رشید نے راناثنااللہ پر تنقیدی ٹویٹ داغ دیا

ویب ڈیسک: سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہان ہے کہ وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے تخت لاہور لے کر آنا تھا وہ ن لیگ کا تابوت لے کر واپس گئے۔
شیخ رشید نے ٹوئٹر پر بیان میں راناثنااللہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ن کو سمجھ آجانا چاہیے کہ عمران خان کو سیاست آتی ہے۔ تحریک اعتماد کی منصوبہ بندی 3 دن پہلے کر لی گئی تھی۔ وزیرداخلہ نے تخت لاہور لینا تھا وہ (ن) لیگ کا تابوت واپس لے آئے۔

مزید پڑھیں:  چیمپئنز ٹرافی: بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے پر غور
مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا حکومت نے 5 واں کابینہ اجلاس پیر کو طلب کر لیا، ایجنڈا جاری

شیخ رشید نے کہا کہ ن لیگ کی سیاست کو ان کے اپنے شہر لاہور میں دفن کردیا گیا۔ عمران خان اسمبلیاں تحلیل کریں گے اور عنقریب انتخابی مہم زخمی حالت میں شروع کریں گے۔