ورلڈ اکنامک فورم کا ہنگامی اجلاس طلب صدارت وزیر اعظم عمران خان کریں گے

ویب رپورٹ: ذرائع سے دی گئی تفصیلات کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم کا ہنگامی اجلاس طلب، وزیر اعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کی صدارت کریں گے،ورلڈ اکنامک فورم اجلاس کی سرپرستی کسی بھی پاکستانی وزیراعظم کو پہلی مرتبہ سونپی جائےگی، وزیر اعظم اسلام آباد سے بذریعہ وڈیو لنک ورلڈ اکنامک فورم کی صدارت اور خطاب کریں گے، زمبابوے کے وزیر اعظم بھی ساتھ ہی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کی صدارت کریں گے،وزیراعظم عمران خان کورونا وبا کے دوران پاکستان کے اقدامات پر فورم کو آگاہ کریں گے.

مزید پڑھیں:  چارسدہ، 120 کلو چرس برآمد ہونے پر ملزمان کو عمر قید کی سزا

ذرائع کے مطابق وزیراعظم احساس پروگرام کے تحت نقد کیش،عارضی ملازمتیں،ٹائیگر فورس پر بات کریں گے، وزیراعظم تعمیراتی صنعت کوریلیف ،این سی او سی، ایم ڈی این اے کی خدمات پر بات کریں گے، وزیر اعظم عمران خان بیروزگاروں کیلیے فنڈز مختص کرنےسےمتعلق بھی بات کرینگے،وزیر اعظم گرین نگہبان منصوبے کے تحت 60 ہزار نوکریوں سےمتعلق بھی آگاہ کریں گے،عمران خان درخت لگانے کیلیےمزید دو لاکھ نوکریاں دینے کے منصوبے پر بات کرینگے،وزیر اعظم عمران خان کورونا کے چیلنج سے نمٹنے کیلیے دنیا کو نئی تجاویز بھی دیں گے.

مزید پڑھیں:  یوسف رضا گیلانی کو موبائل فون پر دھمکی آمیز میسج موصول