آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ‘ نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک :آر ایل این جی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا ‘اوگرا نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے ۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق سوئی نادرن گیس کمپنی کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں ایک ڈالر31 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ کیا گیا ہے۔
سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت ایک ڈالر 41 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھائی گئی ‘آر ایل این جی کی قیمت 14 ڈالر 81 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 15 ڈالر 45 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی ہوگی‘اوگرا نے نئی قیمتوں کا اعلان دسمبر کے لیے کیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، 120 کلو چرس برآمد ہونے پر ملزمان کو عمر قید کی سزا