پی پی رہنما شہلا رضا پی ایچ ایف کی پہلی خاتون صدر منتخب

ویب ڈیسک: پی پی رہنما شہلا رضا پی ایچ ایف کی پہلی خاتون صدر منتخب ہو گئیں۔ اس حوالے سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کا اجلاس گزشتہ روز کراچی میں منعقد ہوا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں رکنِ قومی اسمبلی شہلا رضا کو پی ایچ ایف صدر منتخب کرلیا گیا۔
اس دوران پی ایچ ایف کی کابینہ کے دیگر اراکین میں راجا شجاع خزانچی اور شجاع اقبال پاشا کو سیکرٹری فنانس چن لیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ایف آئی اے لاہور نے خاتون انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا