لاہور ہائیکورٹ، عون چودھری کی کامیابی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے عام انتخابات میں عون چودھری کی کامیابی کے خلاف فیصلہ محفوظ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق عون چودھری کی کامیابی کے خلاف درخواست سلمان اکرم راجہ نے دائر کر رکھی ہے جسے لاہور ہائیکورٹ میں قابل سماعت قرار دیدیا گیا ہے۔
دوران سماعت عدالت کے پوچھنے پر وکیل درخواست گزار نے کہا ہے کہ ہم نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔
سپریم کورٹ میں درخواست جمع نہ کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ الیکشن ٹریبونل کا نہیں ہے۔
بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے عون چودھری کی عام انتخابات میں کامیابی کے خلاف سلمان اکرم راجہ کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کی چینی کمپنی کو پاکستا ن میں سرمایہ کاری کی دعوت