ویب ڈیسک: اسرائیلی فوج نے غزہ میں رہائشی علاقوں میں بمباری کی ہے جس میں مزید 40فلسطینی شہید ہو گئے ہیں ۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری ہے،جبالیا کیمپ پر بمباری سے فلسطینی صحافی بیوی بچوں سمیت شہید ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق غزہ میں 9ماہ سے جاری جنگ کے دوران161صحافی شہید ہوچکے ہیں۔
ادھر جنوبی لبنان میں حزب اللہ کی عمارت اور گاڑی پر اسرائیلی ڈرون حملے میں بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے۔
حزب اللہ نے جواب میں شمالی اسرائیل میں اسرائیلی فوجیوں اور کریات شمونہ کی آبادی کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
علاوہ ازیں اسرائیلی طیاروں نے یمن کے شہر حدیدہ میں آئل تنصیبات پر فضائی حملے کیے۔
حوثی گروپ نے اسرائیل کو مثر جواب دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونیوں کو یمن میں شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی قیمت چکانی ہوگی۔
Load/Hide Comments