تھانہ بڈھ بیر کی حدود شیخان

تھانہ بڈھ بیر کی حدود شیخان مقبرہ کے قریب خاتون کی نعش برآمد

ویب ڈیسک: پشاور کے نواحی علاقے تھانہ بڈھ بیر کی حدود شیخان مقبرہ کے قریب خاتون کی نعش برآمد کر لی گئی ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونیوالی خاتون کی عمر تقریبا 25 سال ہے جسے کسی نے تشدد کرکے قتل کیا ہے۔ خاتون کیساتھ کوئی شناختی دستاویزات نہیں، نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایس پی صدر ڈویژن محمد زمان کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی شناخت کیلئے مختلف ذرائع کا سہارا لیا جا رہا ہے، خاتون کون اورکہاں کی ہے، ورثا کی تلاش جاری ہے۔
اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور ابتدائی تحقیقا ت کا آغاز کر دیا۔ مقتولہ کی شناخت کیلئے مختلف ذرائع کا سہارا لیا جا رہا ہے جبکہ ورثا کی تلاش بھی جاری ہے۔
یاد رہے کہ پشاور کے نواحی علاقے تھانہ بڈھ بیر کی حدود شیخان مقبرہ کے قریب خاتون کی نعش برآمد کر لی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور جان بوجھ کر لاہور اور اسلام آباد جلسے میں نہیں پہنچے، فیصل کریم