آئی پی پیز معاہدوں کو ختم

حکومت کا آئی پی پیز معاہدوں کو ختم کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک:وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لئے 90 کی دہائی میں آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیرتوانائی اویس لغاری کی سربراہی میں قائم ٹاسک فورس نے اس حوالے سے فریم ورک مکمل کرلیا۔
ٹائم فریم کے مطابق90 کی دہائی میں آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کو ختم کرنے کافیصلہ کرلیا گیا ہے، جس کا اعلان جلد متوقع ہے۔
پیش رفت کے مطابق دیگر آئی پی پیزکمپنیوں کے معاہدوں پر بھی نظر ثانی پر غور کیا جا رہا ہے۔
اس سلسلے میں 201سے زائد یونٹ کے صارفین کے لیے بھی فریم ورک تیار کیا گیا ہے، جس کے مطابق 201سے زائد یونٹ صارفین کو 6ماہ تک اسی سلیب میں رکھنے کی پالیسی میں تبدیلی کافیصلہ کیا گیا ہے۔
201سے اوپر یونٹ کے صارفین کے لیے خصوصی سلیب رکھے جائیں گے۔
201سے زیادہ یونٹ والے بجلی صارفین کے لیے 26روپے فی یونٹ سلیب مقرر کرنے پرغور کیا جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا ہے کہ شعبہ توانائی معیشت کیلئے اہم ہے، اس میں اصلاحات کررہے ہیں اور ان اصلاحات پر عمل بھی یقینی بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اصلاحات پرعمل درآمد کیلئے کوآرڈی نیشن ضروری ہے قومی ٹاسک فورس شعبہ توانائی میں اصلاحات پر کام کرے گی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 20نکاتی اصلاحات کاآغاز ہوچکاہے۔ جتنا جلد معاملات کو ٹھیک کریں گے اتنی ہی جلد معیشت پٹڑی پرچڑھے گی۔

مزید پڑھیں:  آئینی عدالت کا قیام شہید بے نظیر بھٹو کا آخری وعدہ تھا، بلاول