جسمانی ریمانڈ میں توسیع

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ میں11روز کی توسیع

ویب ڈیسک: نئے توشہ خانہ ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ میں 11روز کی توسیع کردی گئی۔
نئے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی اس دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عدالت میں پیش کیا گیا ۔
نیب کے تفتیشی آفیسر محسن ہارون نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
نیب کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ ملزمان نے گزشتہ 10 روزہ ریمانڈ میں تفتیشی ٹیم سے صرف دو مرتبہ تعاون کیا ہے، ملزمان کا 14 روزہ مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے تاکہ تفتیش مکمل کی جاسکے۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے معاون وکلا خالد یوسف چوہدری اور انتظار پنجوتھہ عدالت پیش ہوئے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 11 روز کی توسیع منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 19 اگست کو پیش کرنے کا حکم دیا۔

مزید پڑھیں:  کرم میں مستقل امن کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا مطالبہ زور پکڑنے لگا