اسلامی نظریاتی کونسل کا مطالبہ

مبارک ثانی کیس ،اسلامی نظریاتی کونسل کا فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ

ویب ڈیسک: اسلامی نظریاتی کونسل نے مبارک ثانی کیس فیصلے کی متعدد شقوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے ججوں سے نظرثانی کا مطالبہ کیا۔
جاری بیان کے مطابق کونسل کا اجلاس چیئرمین ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی کی زیر صدارت ہوا جس میں مبارک ثانی کیس کی کریمنل نظرثانی پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی متعدد شقوں پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے
اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے جج 24جولائی کے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔
بیان میں کہا گیا کہ فیصلے پر پائے جانے والے تحفظات کو دور کیا جائے، فیصلے میں بہت سے پہلو ایسے ہیں جنہیں علما اور کونسل اسلامی احکام کے مطابق درست نہیں سمجھتی۔
اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ اس حوالے تفصیلی رپورٹ جلد ہی سپریم کورٹ کو ارسال کی جائے گی کیونکہ فیصلے سے پوری قوم اضطراب میں مبتلا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ قانونی موشگافیوں کے بجائے یہ ایمان اور حبِ رسول کا مسئلہ ہے، تمام طبقات کو باہمی مفاہمت سے اس کو حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے اور کونسل امید رکھتی ہے کہ معزز عدالت عظمی اس فیصلے پر جلد نظرثانی کرے گی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کا نصیرات کیمپ سمیت شام پر حملہ، 50 افراد شہید