106 ٹی ایم ایز

106 ٹی ایم ایز کو 63کروڑ روپے کی گرانٹ جاری

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کی 106 ٹی ایم ایز کو مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کیلئے 63کروڑ روپے سے زائد کی گرانٹ جاری کردی.
محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کے مطابق بندوبستی اضلاع کی ٹی ایم ایز کیلئے گرانٹ جاری کی گئی ہے جو ماہ جولائی، اگست اور ستمبر کیلئے ہوگی .
اس گرانٹ کی مد میں 106 ٹی ایم ایز تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کو 63کروڑ13لاکھ 58ہزار 750روپے جاری کر دیئے گئے ہیں یہ رقم ٹی ایم ایز اپنی تنخواہوں اور دیگر اخراجات کی مد میں استعمال کر سکیں گے۔
صوبہ بھر کی ٹی ایم ایز میں بیشتر اس وقت تنخواہوں سے محروم ہیں اور مذکورہ رقم جاری ہونے سے ٹی ایم ایز ملازمین کو تنخواہیں جاری کردی جائے گی، جو ہر ٹی ایم اے خود کریگا.
اسی طرح ٹی ایم ایز کو مالی مشکلات کے باعث جاری ہونیوالی گرانٹ اس کے علاوہ ہے جس کیلئے پہلے ہی معاملہ محکمہ خزانہ کو ارسال کردیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی قیادت کی ملاقات،مشترکہ احتجاج کا اعلان