شہید عزیر محمود کی نماز جنازہ

شہید لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

ویب ڈیسک: ضلع خیبر کی وادی میں خوارج کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہونے والے لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک کی نماز جنازہ پشاور گریژن میں ادا کردی گئی۔
نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور، شہید کے لواحقین اور عسکری و سول حکام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
نماز جنازہ کے ادائیگی کے بعد شہید کے جسد خاکی کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی شہر روانہ کیا گیا ۔
لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک 9اگست 2024ء کو خوارج کے خلاف آپریشن کے دوران شدید زخمی ہو گئے تھے ۔
سی ایم ایچ پشاور میں زیر علاج تھے کہ آج جام شہادت نوش کر گئے ۔

مزید پڑھیں:  تھائی لینڈ، سکول وین میں آتشزدگی سے 25افراد ہلاک، بچے بھی شامل