متحدہ کا حکومت سے علیحدگی

گورنر سندھ کی تبدیلی پر متحدہ کا حکومت سے علیحدگی کا عندیہ

ویب ڈیسک: گورنر سندھ کی تبدیلی پر متحدہ کا حکومت سے علیحدگی پر غور دینے کا عندیہ، اپنے موقف میں متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے وضاحت کی ہے کہ گورنر سندھ تبدیل کیا گیا تو ن لیگ کی وفاقی حکومت سے علیحدگی پر غور کیا جائَے گا۔
انہوں نے کہا کہ جس وقت اتحادی حکومت وجود مِں آئی تھی تو یہی طے پایا تھا کہ سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری ہی رہیں گے۔ اس کے باوجود اگر گورنر کی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا تو ایم کیو ایم حکومت میں رہنے کا جواز کھو دے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ کامران ٹیسوری کو ہٹانے کی قیاس آرائیاں مسائل پیدا کر رہی ہیں، معاہدے کے مطابق یہ فیصلہ نہیں ہونا چاہئے۔
اس سے پہلے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ گورنر سندھ کی تبدیلی اور بشیر میمن کو گورنر سندھ بنائے جانے کی خبریں من گھڑت ہیں۔
یاد رہے کہ گورنر سندھ کی تبدیلی پر ایم کیو ایم کا حکومت سے علیحدگی پر غور دینے کا عندیہ دیدیا گیا ہے. اس سے قبل خبریں گردش کرنے لگی تھیں کہ گورنر سندھ کی تبدیلی پر غور کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں مختلف قیاس آرائیوں سمیت تجاویز بھی زیر غور آئی تھیں، تاہم اس میں کسی بھی پیش رفت سے قبل سینئر رہنما ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے مداخلت کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے علیحدگی کی دھمکی دیدی گئی ہے.

مزید پڑھیں:  وفاقی وزیراطلاعات کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو وارننگ