آزادی تقریبات میں فٹ بال میچ

بلوچستان: 77ویں یوم آزادی تقریبات میں فٹ بال میچ کا انعقاد

ویب ڈیسک: ملک وقوم کے لیے سب سے اہم دن اُس کی آزادی کا دن ہوتا ہے اور پاکستان میں جشن آزادی 14 اگست کو بھرپور طریقے سے منائی جاتی ہے۔ اس دوران ملک کی 77ویں یوم آزادی تقریبات میں بلوچستان میں فٹ بال میچ کا انعقاد بھی کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میں ہر سال کی طرح اگست کے مہینے مختلف سپورٹس اور ثقافتی تقریبات منعقد ہوتی ہیں، اسی سلسلے میں بلوچستان میں ایک شاندار فٹ بال میچ منعقد کیاگیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں ٹورنامنٹ میں مختلف ٹیموں نے حصہ لیا، فٹبال کا فائنل راونڈ بلوچستان سپورٹس بورڈ اور افغان چمن ایف سی کے درمیان کھیلا گیا۔ ایوب فٹبال سٹیڈیم کوئٹہ میں کھِلے گئے میچ میں تماشائیوں کی بھرپورانداز میں شرکت نے ثابت کر دیا کہ عوام کو اپنے ملک سے کتنی محبت ہے۔
بلوچستان سپورٹس بورڈ اور افغان چمن ایف سی کے درمیان کھیلے جانے والے فائنل راونڈ میں افغان چمن فٹبال کلب نے میدان مار لیا۔ یاد رہے کہ فاتح ٹیم کی جیت کا سکور 0-2 ہے۔
فائنل راونڈ میں تقریب تقسیم انعامات میں مہمانِ خصوصی سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی کو مدعو کیا گیا، مقابلہ میں بہترین کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ جی کا اعزاز افغان چمن فٹبال کلب کے نقیب اللہ کو دیا گیا، اس دوران انہیں ایک لاکھ روپے کا نقد انعام بھی دیا گیا۔
یوم آزادی فٹ بال میچ کی فاتح ٹیم افغان چمن فٹ بال کلب کو 5 لاکھ روپے کیش اور ٹرافی دی گئی جبکہ رنر اپ ٹیم بلوچستان سپورٹس بورڈ فٹبال کلب کو 3 لاکھ روپے کا کیش انعام اور ٹرافی دی گئی۔
یاد رہے کہ پاکستان میں 14 اگست کے دن کو بھرپور طریقے سے منایا جاتا ہے ، اس دن ملک کی 77ویں یوم آزادی تقریبات میں جہاں‌دیگر ثقاتی تقریبات منعقد ہوتی ہیں‌وہیں‌بلوچستان میں فٹ بال میچ کا انعقاد بھی کیا گیا جو کہ افغان چمن کلب نے جیت لیا.

مزید پڑھیں:  اسرائیل پر ایرانی حملہ دہشتگردی ہے، مذمت کرتے ہیں، میتھیو ملر