فیض حمید کورٹ مارشل

فیض حمید کوفوجی تحویل میں لے لیا گیا،کورٹ مارشل کی کارروائی شروع

ویب ڈیسک: پاک فوج نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر)فیض حمید کو فوجی تحویل میں لیتے ہوئے کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کردی ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک فوج نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے، ٹاپ سٹی کیس میں لیفٹیننٹ جنرل(ر)فیض حمید کے خلاف شکایات کی تفصیلی تحقیقات کیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تحقیقات کے بعد لیفٹیننٹ جنرل (ر)فیض حمید کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت مناسب تادیبی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔
فیض حمید پر ریٹائرمنٹ کے بعد متعدد مواقع پر پاکستان آرمی ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزامات بھی ثابت ہوئے ہیں۔
اس حوالے سے لیفٹیننٹ جنرل (ر)فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع کیا جا چکا ہے اور انہیں فوجی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا ملین مارچ کا اعلان