پاک فوج میں خود احتسابی

پاک فوج میں خود احتسابی کڑا اورخود کار عمل ہے، آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک: ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاک فوج میں خود احتسابی ایک کڑا، سخت، شفاف اور خود کار عمل ہے جو ہر وقت جاری رہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جتنا بڑا عہدہ ہوتا ہے اتنی ہی بڑی ذمے داری بھی ہوتی ہے اور احتساب کا عمل بھی اتنا ہی سخت ہوجاتا ہے۔
فوج میں کڑے احتسابی عمل پر ڈی جی آئی ایس پی آر واضِح بیان دے چکے ہیں، 7مئی کو ہونے والی پریس کانفرنس میں فوج کے خود احتسابی کے خدو حال وہ تفصیل سے بیان کر چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فوج میں خود احتسابی ایک کڑا، سخت، شفاف اور خود کار عمل ہے جو ہر وقت جاری رہتا ہے اور اس کے اندر کسی قسم کی تفریق نہیں کی جاتی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے اکانٹیبلٹی سسٹم پر فخر ہے، ہمارا احتساب کا عمل الزامات پر نہیں بلکہ حقائق پر کام کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:  آرٹیکل 63اے نظرثانی کیس، جسٹس منیب اختر کالارجر بینچ میں شمولیت سےانکار