بیرسٹر سیف

حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا دور انصاف پر مبنی، پنجاب میں ناانصافی کا بول بالا ہے،بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا دور انصاف پر مبنی تھا، آج پنجاب میں ناانصافی کا بول بالا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مینڈیٹ چور مریم نواز جعلی حکومت کو مذہبی ٹچ دینے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں۔
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ لمبی لمبی پھینکنے میں مینڈیٹ چور وزیر اعلی پنجاب آج بھی پہلے نمبر پر ہے، فارم 47 پر بنی حکومت حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی طرز حکمرانی کے دعوے کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مینڈیٹ چور جعلی حکومت کو مذہبی ٹچ دینے کی ناکام کوشش کر رہی ہے، پہلے اصلی مینڈیٹ کی حکومت قائم کریں پھر ایسے دعوے کریں۔
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ چوری کے مینڈیٹ سے حکومت بنانے والوں کو تھوڑی بھی شرم نہیں آتی، حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا دور انصاف پر مبنی تھا، آج پنجاب میں ناانصافی کا بول بالا ہے۔
صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ شریف خاندان کے ہاتھ مظلوموں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، ماڈل ٹائون میں حاملہ خواتین پر سیدھی سیدھی گولیاں چلائی گئی تھیں، شریف خاندان کے پیٹ کرپشن سے بھرے پڑے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایران کا اسرائیل پر حملہ ،400کے قریب میزائل فائر