امریکہ اسرائیل جوائنٹ انٹیلی جنس فورس

امریکہ اسرائیل جوائنٹ انٹیلی جنس فورس السنوار کی تلاش میں ناکام

ویب ڈیسک: امریکہ اسرائیل جوائنٹ انٹیلی جنس فورس بھی یحییٰ السنوار کی تلاش میں ناکام رہی۔
دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس امریکہ اسرائیل جوائنٹ انٹیلی جنس فورس حماس سربراہ یحییٰ السنوار کی تلاش میں سرگرداں ہیں اور اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر کے بھی وہ انہیں تلاش نہ کر سکی۔
امریکی ذرائع ابلاغ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اسرائیل جوائنٹ انٹیلیجنس فورس مسلسل کوشش میں ہے کہ کسی طرح حماس سربراہ تک پہنچا جا سکے۔
اس سلسلے میں انٹیلی جنس فورس نے زمین میں سرائیت کرنے والے ریڈارز کا استعمال بھی کیا لیکن حماس سربراہ ہمیشہ کی طرح اب بھی ان سے دو قدم آگے رہے اور موقع پر ہی غائب ہو گئے۔
یحییٰ السنوار کے پیغام کو بھِی ٹریس کرنے کی کوشش کی گئی لیکن یہاں بھی امریکی اور صیہونیوں کو منہ کی کھانی پڑی۔ خفیہ معلومات کہ یحییٰ السنوار 8 بجے کا عبرانی خبرنامہ سنتے ہیں، اس پر صیہونیوں نے کارروائی کی ٹھانی لیکن یہاں بھی کامیابی ان سے کوسوں دور رہی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یحییٰ السنوار نے موبائل فون کا استعمال بجلی کی پیداواری قلت کے سبب ترک کیا، حماس سربراہ کا ٹیلیفونک رابطہ ٹریس کرنے کیلئے اسرائیل نے غزہ میں ایندھن کی سپلائی شروع کی تاکہ وہ دوبارہ سے خبررسانی شروع کر سکیں اور اس کی مدد سے انہیں ٹریس کیا جا سکے لیکن ایسا نہ ہو سکا۔

مزید پڑھیں:  چیف جسٹس نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس آج بلا لیا