مزید 26فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی بربریت میں تیزی ،مزید 26فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت اور پر تشدد کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے جس کے نتیجے میں مزید 26فلسطینی شہید ہو گئے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج نے اپنے حملوں میں مزید لائی ہے ۔
ظالم فوج کی جانب سے تازہ ترین حملوں میں مزید 26 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
غزہ شہر کے پناہ گزین اسکول پر فضائی حملے میں 2 بچوں سمیت 5 فلسطینی شہید ہوگئے۔
اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو بیت لاحیہ کا علاقی خالی کرنے کا حکم دے دیا ۔
دوسری جانب مغربی کنارے میں مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فورسز کی گاڑی پر نصب بارودی مواد سے نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں:  پشاور سے منشیات کی قطر سمگلنگ کی کوشش ناکام، مسافر کو گرفتار کرلیا گیا