پرانے سعودی طیاروں کی بذریعہ ٹرک

پرانے سعودی طیاروں کی بذریعہ ٹرک منتقلی توجہ کا مرکز بن گئی

ویب ڈیسک: پرانے سعودی طیاروں کی بذریعہ ٹرک منتقلی توجہ کا مرکز بن گئی، اس حوالے سے جاری تصاویر اور ویڈیوز کو عالمی سطح پر جس طرح دیکھا جا رہا ہے شاید ہی کسی اور ویڈیو کو یہ شرف حاصل ہوا ہو۔
سعودی عرب میں3 پرانے بوئنگ 777 طیاروں کی جدہ سے ریاض بذریعہ ٹرکوں کے ذریعے منتقلی نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کر لی اور اس کی تصاویر سوشل میڈیا بالخصوص ایکس پر ٹرینڈ کر رہی ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق 3 پرانے بوئنگ طیارے جدہ سے ریاض بذریعہ سڑک منتقل کیے گئے۔ یہ طیارے بذریعہ ٹرک جدہ سے ایک ہزار کلومیٹر کا سفر 12 دنوں میں طے کر کے ریاض پہنچے۔
اس دوران طیارے جہاں سے بھی گزرے، مقامی لوگوں نے والہانہ استقبال کیا اور قومی پرچم، قہوے اور روایتی رقص کے ساتھ طیاروں کا خیرمقدم کیا۔
ذرائع کے مطابق سعودی طیاروں کی حالیہ ویڈیوز اور تصاویر وائرل اور پسند کئے جانے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی الشیخ نےایکس پر سعودی شہریوں کے لیے ایک مقابلے کا اعلان کیا تھا جس میں ریاض کی طرف جاتے ہوئے طیاروں کی بہترین تصویر لینے پر لگژری گاڑیاں بطور انعام دینے کا وعدہ بھی کیا گیا تھا۔ ان کے اس اعلان کے بعد سے پرانے سعودی طیاروں کی بذریعہ ٹرک منتقلی توجہ کا مرکز بن گئی اور لوگوں نے اس کوءز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

مزید پڑھیں:  ہری پور میں آئل ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق