خیبرپختونخوا کو وفاق سے فنڈز کی

خیبرپختونخوا کو وفاق سے فنڈز کی فراہمی شروع، مشیر خزانہ نے تصدیق کر دی

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کو وفاق سے فنڈز کی فراہمی شروع ہو گئی ہے جس کی تصدیق مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کی ہے۔
مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے وفاق سے فنڈز کی فراہم کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فنڈز کی مد میں وفاق سے اپنا حق تھوڑا تھوڑا کر کے لینا شروع کر دیا ہے، وفاق سے 15 دن بعد فنڈز ملنا شروع ہو گیا ہے۔
مزمل اسلم نے مزید کہا کہ 76 سالہ تاریخ میں صوبے کے خزانے میں اتنے پیسے نہیں آئے ہوں گے جتنے آج ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس کا یہ مطلب نہ لیا جائے کہ وفاق نے خزانے کے منہ ہمارے لئے کھول دیئے ہیں بلکہ خزانے میں زیادہ پیسے ہماری اپنی کفایت شعاری اور توجہ کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ مالی مشکلات سے نکلنے کے لیے ہم نے اپنے وسائل بھی کم کیے ہیں، جس کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں۔
مزمل اسلم نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کو وفاق سے فنڈز کی فراہمی شروع ہو گئی ہے جس کی تصدیق مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کی ہے ، وفاق سے ملنے والے ان فنڈز سے دیگر مسائل بھی جلد حل ہوں گےوفاق سے 15 دن بعد فنڈز ملنا شروع ہو گیا ہے۔ ۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستیں: الیکشن کمیشن نے دوبارہ سپریم کورٹ جانے کافیصلہ کرلیا