سوات کے عوام بدامنی کیخلاف سڑکوں پر

سوات کے عوام بدامنی کیخلاف سڑکوں پر آگئے،پولیس کا ساتھ دینے کا اعلان

ویب ڈیسک: سوات کے عوام بد امنی اور دہشت گردی کے خلاف سڑکوں پر آگئے ،مٹہ وینئی چوک میں احتجاجی مظاہرہ ، پولیس کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق سوات میں جاری بدامنی اور گزشتہ رات مٹہ وینئی پولیس چیک پوسٹ پر حملے کے خلاف ہزاروں کی تعداد میں لوگ سڑکوں پر آگئے ۔
احتجاجی مظاہرے میں شریک لوگوں نے ہم پولیس کے ساتھ ہے اور دہشت گردی نا منظور کے نعرے لگاتے ہوئے پولیس کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا ۔
احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقامی عمائدین کا کہنا تھا کہ علاقے میں دہشت گردی کسی صورت قبول نہیں ، عوام پولیس کے ساتھ مل کر سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے ۔
عمائدین علاقہ نے کہا کہ علاقے کے لوگ امن و امان خراب کرنے والوں کی نشانی دہی کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں گے ۔
شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد علاقے میں دہشت گردوں کے سہولت کار ہیں لہٰذا دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائیاں کی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام پولیس کے ساتھ ہیں پولیس کے ساتھ ہر قسم تعاون کریں گے ۔
شرکاء نے واضح کیا کہ مقامی لوگ اس مرتبہ دہشت گردوں کے آلہ ہرگز نہیں بنیں گے ۔

مزید پڑھیں:  امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا ملین مارچ کا اعلان