صوبے میں کرپشن کے حوالے

صوبے میں کرپشن کے حوالے سے زیرو ٹالرنس ہے، مصدق عباسی

ویب ڈیسک: مردان ریجن آفس میں چوتھی ماہانہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں معاون خصوصی برائے انسداد بدعنوانی مصدق عباسی نے شرکت کی۔ ان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ صوبے میں کرپشن کے حوالے سے زیرو ٹالرنس ہے۔
اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی مردان ریجن آفس میں چوتھی ماہانہ کھلی کچہری کے موقع پر مصدق عباسی نے ترقیاتی منصوبوں میں معیار کو یقینی بنانے، ناقص میٹیریل کے استعمال کی روک تھام کی ہدایت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ دوسرے ریجنز میں بھی کھلی کچہریوں میں خود شرکت کرونگا، صوبے میں کرپشن کے حوالے سے زیرو ٹالرنس ہے، ملکی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی جماعت نے اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی قائم کی۔
معاون خصوصی برائے انسداد بدعنوانی کا کھلی کچہری میں کہنا تھا کہ دوسری سیاسی جماعتوں میں یہ اخلاقی جرات نہیں کہ وہ اپنے ہی وزراء کے احتساب کے لیے ایسے اقدامات اٹھائے۔
کھلی کچہری میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے مردان ریجن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کرائم، مردان ریجن کے سرکل آفیسرز نے بھی شرکت کی اور اس دوران سائلین کے شکایات سنیں۔
مصدق عباسی کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے تمام ریجنل دفاتر میں بھی کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا، کھلی کچہریوں میں عوامی شکایات و مسائل سنے گئے۔

مزید پڑھیں:  سی ٹی ڈی نے رواں سال 612 دہشت گرد گرفتار، 203 دہشتگرد ہلاک کئے