اسرائیلی حملوں میں 51فلسطینی شہید

اسرائیلی حملوں میں 51فلسطینی شہید، 82 زخمی

ویب ڈیسک: غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی بمباری کا سلسلہ بدستور جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 51فلسطینی شہید جبکہ 82 زخمی ہو گئے۔ اس کے علاوہ اس بمباری میں ملبے کا ڈھیر بننے والی عمارتوں میں متعدد فلسطینی لاپتہ ہیں۔
ادھر خان یونس میں بھی صیہونی بمباری کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی افواج کی ان علاقوں میں بمباری سے متعدد شہادتیں ہوئیں، جبکہ سینکڑوں لوگ اس بمباری کے باعث زخمی ہو گئے۔
گزشتہ سال سے جاری اس آگ اور خون کے کھیل میں فلسطینی شہدا کی مجموعی تعداد 41 ہزار 689 ہوگئی۔ اس کے علاوہ 96 ہزار 625 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
وسطی غزہ میں بھی صیہونی حملوں کا سلسلہ جاری ہے جہاں فلسطینیوں کو نشانہ بنایا گیا، اس دوران شہادتیں بھی ہوئیں اور متعدد فلسطینی زخمی ہوئے۔
اسرائیلی گولہ باری میں بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ کو نشانہ بنایا گیا ہے، اسرائیلی فوج نے پیرا میڈیکس اور سول ڈیفنس کے ارکان کو بمباری کی جگہ پر جانے سے روک دیا۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے فلسطینی عوام کو نشانہ بنایا، اسرائیلی حملوں میں 51فلسطینی شہید جبکہ 82 زخمی ہو گئے۔
اس کے علاوہ اسرائیلی افواج کی جانب سے لبنان اور یمن پر بھی بمباری کی گئی ہے لیکن اس میں‌اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا

مزید پڑھیں:  63اے نظرثانی،حکومت اور پیپلزپارٹی کی حمایت، پی ٹی آئی کی مخالفت