dsadfsfsd

اسلام آباد ہائیکورٹ کا زرتاج گل اور امین اسلم کے خلاف توہین عدالتی کی کارروائی کا فیصلہ

ویب ڈیسک (اسلام اباد): اسلام آباد ہائیکورٹ کا وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل اور معاون خصوصی امین اسلم کے خلاف توہین عدالتی کی کارروائی کا فیصلہ۔ عدالت نے وفاقی حکومت سے ذمہ داروں کے نام طلب کر لیے۔ عدالت نے سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی اور چیئرمین وائلڈ لائف بورڈ کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ عدالتی حکم کے باوجود چڑیا گھر سے ریچھوں کو منتقل نہ کیے جانے کے خلاف کیس پر سماعت۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ نے کیس کی سماعت کی، شیروں کے ساتھ کیا ہوا، چیف جسٹس اطہرمن اللہ کا استفسار۔ شیر اور شیرنی کو لاہور منتقل کیا جا رہا تھا، منتقل کرنے کے لئے پروفیشنلز کی سروسز لی گئی تھیں، وکیل۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی، ایم سی آئی اور وائلڈ لائف بورڈ صرف سیاست کر رہے ہیں، تینوں محکمے اپنی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں ۔عدالت نے تعین کیا تھا کہ اگر کسی جانور کو کچھ ہوا تو کون ذمہ دار ہو گا۔ عدالت کو اس بات کا اندازہ تھا کہ جانوروں سے یہ ہونے جا رہا تھا۔ اس عدالت نے فیصلہ دیا تھا کہ ممبرز وائلڈ لائف بورڈ تمام جانوروں کو منتقل کرنے کے ذمہ دار ہونگے۔ وفاقی حکومت نے جانوروں کی منتقلی کے لئے بورڈ تشکیل دے کر نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کیا تھا۔ وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی، معاون خصوصی، پارلیمانی سیکرٹری اور سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی بورڈ ممبران میں شامل تھے، عدالت نے ابزرو کیا کہ متعلقہ اداروں میں سے کوئی بھی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں تھا۔
کیا تمام ذمہ داران کے خلاف ایف آئی آر کاٹی گئی، چیف جسٹس اطہرمن اللہ کا استفسار۔ ان تمام ذمہ داران نے عدالتی حکم کی بھی خلاف ورزی کی۔ کیوں نہ ان تمام ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔ یہ عدالت تمام ذمہ داران کے خلاف کارروائی کریگی۔ یہ آسان ہے کہ بیان دے کر کریڈٹ لے لیں۔جو ریاستی نمائندے جانوروں کا خیال نہیں رکھ سکتے وہ انسانوں کا کیا خیال رکھیں گے۔ اس معاملے کی انکوائری کون کر رہا ہے، چیف جسٹس اطہرمن اللہ کا استفسار۔
وزارت موسمیاتی تبدیلی کے نمائندہ انکوائری کر رہے ہیں، ڈپٹی اٹارنی جنرل ۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ کیا وہ اپنے خلاف انکوائری کرینگے، آپ نے اس عدالت کے فیصلے کا مذاق بنا دیا ہے، وفاقی حکومت خود کو ایکسپوز کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی :پولیس کانسٹیبل ٹریفک حادثے میں جاں بحق