download 32

پلاٹ الاٹمنٹ کیس: عدالت کا نواز شریف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کا حکم

ویب ڈیسک (لاہور): عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کا حکم دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پلاٹ الاٹمنٹ کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت میں عدالت نے نواز شریف سے متعلق بھی استفسار کیا۔عدالت نے نواز شریف سے متعلق آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈا پور افغان صوبے کے گورنر لگتے ہیں، گورنرفیصل کنڈی

عدالت نے حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت پر نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کی رپورٹ پیش کیا جائےگذشتہ سماعت پر احتساب عدالت نے غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے وارنٹ جاری کر دئیے جبکہ میر شکیل الرحمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 20اگست تک توسیع کردی گئی ۔میر شکیل الرحمان کو کورونا وائرس کے خدشات کی وجہ سے عدالت میں پیش نہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  زین قریشی پارلیمنٹ ہاوس سے گرفتار، سیکرٹری قومی اسمبلی سے جواب طلب

ریفرنس کی سماعت 20اگست تک ملتوی کردی گئی۔