Imran Khan 3 1

وزیراعظم نے صوبے کے محاصل میں اضافے کے لئے خیبرپختونخواحکومت کی پیشرفت اورکوششوں کوسراہا

ویب ڈسک (اسلام اباد ):وزیراعظم عمران خان نے صوبے کے محاصل میں اضافے کے لئے خیبرپختونخواحکومت کی پیشرفت اورکوششوں کوسراہا ہے۔
فیس بک پرایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواریونیواتھارٹی نے گزشتہ سال کوروناوائرس کی وباء کے اثرات کے باوجوداپنی آمدن میں 65 فیصداضافہ کیا۔
وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ محاصل میں یہ اضافہ ملک بھرمیں کسی بھی دوسرے صوبے سے زیادہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ قیادت کاتسلسل، انتظامی کارکردگی، ماہانہ بنیادوں پرکارکردگی کاجائزہ اور اداروں کااستحکام آمدن میں اضافے کی بڑی وجہ ہیں۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کے لاپتہ سابق چیف سکیورٹی افسر گھر پہنچ گئے