12356

سی سی پی او پشاور اور ایس ایس پی آپریشن نے محرم الحرام کے موقع پرسکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا

ویب ڈسک (پشاور) ۔ ساتھویں محرم الحرام کے موقع پر شہر میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے، سی سی پی او پشاور محمد علی گنڈا پور اور ایس ایس پی آپریشن منصور آمان نے اندرون شہر کا دورہ کیا، دونوں افسران نے کنٹرول روم اور سپریم کمانڈ پوسٹ، انٹری پوانٹس اور دیگر سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا، ایس پی سٹی وقار عظیم کھرل اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، تمام ماتمی جلوسوں کو تین لیئر سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے، فول پروف سکیورٹی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی خاطر خصوصی سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف اور ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کے حق میں نہیں ،حافظ نعیم
مزید پڑھیں:  پشاور کے مضافاتی علاقوں میں ڈینگی کے وار تیز‘ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

سی سی پی او نے کہا کہ ماتمی جلوسوں اور امام بارگاہوں کی فول پروف سیکیورٹی انتظامات اولین ترجیح ہے،تمام روٹس کی سنیفر ڈاگز اور بی ڈی یو کے زریعے سویپنگ کی جارہی ہے اور داخلی و خارجی راستوں پر سپیشل ناکہ بندیوں پر چیکنگ کا سلسلہ مزید سخت کر دیا گیا ہے۔