Mahmood 604x270 2

محرم کے دوران ایس پیز پر عملدرآمد کے لئے اہل تشیع کے علما اور ذاکرین کو ان بورڈ لیا گیا ہے-وزیر اعلی محمود خان

ویب ڈیسک(پشاور): وزیر اعظم کی زیر صدارت نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت۔

اجلاس میں محرم کے دوران کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاو کو روکنے اور تعلیمی اداروں کو کھولنے سمیت دیگر متعلقہ امور پر غورو حوض۔

وزیر اعلی نے صوبے میں عاشورہ کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس کو آگاہ کیا۔ محرم کے دوران کورونا کے ممکنہ پھیلاو کو روکنے کے لئے صوبائی حکومت نے تمام ضروری اقدامات اٹھائے ہیں، تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو محرم کے دوران ایس او پیز پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنانے کے احکامات دئے گئے ہیں، محرم کے دوران ایس پیز پر عملدرآمد کے لئے اہل تشیع کے علما اور ذاکرین کو ان بورڈ لیا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت نے''اختیار عوام کا '' کے نام سے خصوصی پورٹل کا اجرا کر دیا
مزید پڑھیں:  دھماکوں کا ذمہ دار اسرائیل قرار،حزب اللہ کا سزا دینے کا اعلان

وزیر اعلی نے کہا کہ صوبے میں سمارٹ لاک ڈاون پر عملدرآمد کی شرح 80 فیصد سے زیادہ ہے،ایس او پیز پر عملدرآمد کی صورتحال کو مزید بہتر بنا رہے ہیں، محرم کے بعد صوبے کے ہارڈ ایریاز میں تعلیمی اداروں کو کھولنے کی ضرورت ہے نجی شعبے کے چھوٹے سکولوں کو مالی مشکلات کا سامنا ہے.