548411 27286071

کاروباری برادری کی راہ میں حائل مشکلات دور کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے- وزیرِ اعظم عمران خان

ویب ڈیسک(اسلام آباد): وزیرِ اعظم عمران خان سے امریکن بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات

وفد نے موجودہ حکومت کی جانب سے کاروباری برادری کے لئے سہولیات اور خصوصاً ایز آف ڈوئنگ بزنس کے حوالے سے متعدد اقدامات کو سراہا۔ وفد میں موجود مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنی کمپنیوں کی کاروباری سرگرمیوں اور متعلقہ معاملات پر وزیرِ اعظم کو بریف کیا.

وفد کی وزیرِ اعظم سے گفتگو ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت پاکستان میں کام کرنے والی امریکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور وہ اپنی سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینے کی خواہاں ہی، کاروباری طبقے کے لئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے وفد نے مختلف تجاویز وزیر اعظم کو پیش کیں۔

مزید پڑھیں:  لاہورکا جلسہ روکا گیا توکارکن جیلیں بھر دیں گے، عمران خان

وزیرِاعظم نے وفد سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ کاروباری برادری کی راہ میں حائل مشکلات دور کرنا ، منافع بخش کاروبار کے لئے موافق فضاء کی فراہمی کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ترجیحاتی بنیادوں پر تعمیرات کے شعبے کے لئے مراعات کا اعلان کیا تاکہ نہ صرف تعمیرات بلکہ اس سے وابستہ صنعتوں کا فروغ بھی ممکن بنایا جا سکے،چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے لئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کی گئی ہے تاکہ ایسی کاروباری سرگرمیوں کی راہ میں حائل مشکلات کو دور کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں:  تحصیل کبل میں غیرت کے نام پر دوہرے قتل کی واردات، ملزم گرفتار

وزیرِ اعظم نے وفد کی جانب سے پیش کردہ تجاویز پر مشیر تجارت اور مشیر خزانہ کو ہدایت کی کہ ان کا جائزہ لیا جائے تاکہ قابل عمل تجاویز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔ وفد نے امریکن بزنس کونسل کی جانب سے مزید 17 ملین روپے کا چیک وزیرِ اعظم کورونا ریلیف فنڈ کے لئے پیش کیا۔ اس سے قبل کونسل کی جانب سے بیس ملین روپے وزیرِ اعظم کورونا ریلیف فنڈ کے لئے جمع کرائے گئے تھے۔