doctor dies of corona virus 1

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 39 افراد چل بسے

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کمی آئی ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان ایک بار پھر 29 ویں نمبر سے 28 ویں پر آگیا ہے۔

این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 895کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 39 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 1 ہزار 797 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 30ہزار 139ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 68 لاکھ 49ہزار 867 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  9 مئِی واقعات، صوبائی وزیر عدنان قادری کی عبوری ضمانت منظور

یشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 18 ہزار 597 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 3 ہزار 611 ہو گئیں،پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 40 ہزار 714 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 4 ہزار 124 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 59 ہزار 484 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 1 ہزار 675 ہو گئیں، اسلام آباد میں 38 ہزار 263 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک کُل 428 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور آپریشن، سیکورٹی فورسز کے شہداء کی نماز جنازہ ادا

این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس کے بلوچستان میں 18 ہزار 247 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 185 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں،آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 8 ہزار 357 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک کُل 226 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 867 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 101 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔