.jpg

سرکاری بی ایچ یو کو کچن میں تبدیل کرنے کا معاملہ: وزیر اعلی محمود خان نے واقعے کا نوٹس لے لیا

ویب ڈیسک :بنوں میں پی ڈی ایم کے جلسے کے لئے سرکاری بی ایچ یو کو کچن میں تبدیل کا معاملہ، وزیر اعلی محمود خان نے واقعے کا نوٹس لے لیا، محکمہ صحت نے بی ایچ یو کے ویمن میڈیکل آفیسر سمیت دس اہلکار معطل کردیے، واقعے کی تحقیقات کے لئے ڈپٹی ڈی ایچ او بنوں کی سربراہی میں دو رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل۔

مزید پڑھیں:  عوام کا سمندر کل لاہور سے ٹکرائے گا، حکومت راستہ روکنے کی حماقت نہ کرے

وزیر اعلی محمود خان کا کہنا تھا کہ سرکاری ہسپتال عوام کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہیں کسی کے مہمانوں کی خاطر تواضع کے لئے نہیں، سرکاری عمارتوں کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی اجازت دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  قومی ترانےکی بے توقیری پر خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرار داد جمع