bijli

ملک گیر پاوربریک ڈاؤن کے نتیجے میں متاثرہ علاقوں کو بجلی کی مرحلہ وار فراہمی کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک (پشاور): ملک گیر پاوربریک ڈاؤن کے نتیجے میں متاثرہ علاقوں کو بجلی کی مرحلہ وار فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، ترجمان پیسکو نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا کے تقریبا 40 سے 41% علاقوں کے فیڈرز سے بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے، صوبے کے بڑے 27 میں سے 23 ہسپتالوں کو بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے، پشاورکے بیشترعلاقوں کو بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے جبکہ گردونواح کے علاقوں کی بحالی جاری، بجلی کی بحالی میں ہسپتالوں ،انڈسٹریز اوراربن ایریاز کو ترجیح دی جارہی ہے جبکہ ایگریکلچر فیڈرز کو بجلی کی فراہمی پرتیزی سے کام جاری ہے، بجلی بحال کرنے کا سلسلہ ریجنل کنٹرول سنٹر(RCC) کے زیرنگرانی جاری ہے، تاکہ بحالی کے دوران کوئی مسلۂ پیش نہ آئے۔

مزید پڑھیں:  پشاور کے مضافاتی علاقوں میں ڈینگی کے وار تیز‘ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

چیف ایگزیکٹیو پیسکوانجینئرمحمد جبارخان خودبحالی کے کاموں کی نگرانی کررہے ہیں، پسکوکے محنت کش گزشتہ رات سے بجلی کی فراہمی بحال کرنے کی فراہمی کے لئے ہنگامی بنیادوں پرکام کررہے ہیں، جن کی مسلسل محنت اورکوششوں سے باقی ماندہ علاقوں کو بھی بجلی کی فراہمی جلد ہی بحال کردی جائے گی، صارفین اطمینان رکھیں، جن علاقوں کو بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے ان علاقوں کے صارفین سے اپیل ہے کہ وہ فورا ہی زیادہ لوڈ کا استعمال کرنا شروع نہ کردیں اوربجلی کا استعمال اعتدال سے کریں تاکہ سسٹم اوورلوڈ نہ ہو۔

مزید پڑھیں:  ہوائی فائرنگ ایک اور بچے کی زندگی نگل گئی، پولیس خاموش