unnamed 91

جمادی الثانی کا چاند نظر آگیا

ویب ڈیسک: مولانا عبدالخبیر آزاد۔ چیئرمین مرکزی روئت ہلال کمیٹی کا اجلاس،مرکزی و زونل روئت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔ گوادر سمیت دیگر بہت سے علاقوں میں جمادی الثانی کا چاند نظر آگیا ہے۔

مولانا عبدالخبیر آزاد کے مطابق تمام علما و مسالک کو ساتھ لیکر چلیں گے،سائنسی معلومات اور شرعی شہادتوں پر انحصار کرکے قوم کو ایک عید اور چاند پر متفق کرنے کی کوشش کریں گے۔ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے پاس بھی جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  اقتدار کے نشے میں‌دھت مودی کی انتخابی مہم، تمام قواعد بالائَے طاق رکھ دیئے

ان کا کہنا تھا کہ سپارکو سائنس و ٹیکنالوجی کی فنی مہارت لیں گے مگر فیصلہ شریعت ہر شہادتوں سے کریں گے۔ مرکزی روئت ہلال کمیٹی کے اجلاس پشاور کراچی کوئٹہ لاہور اور اسلام آباد میں کریں گے۔وزیر اعظم عمران خان کی رہنمائی میں ملکر آگے بڑھیں گے،شریعت اور شہادت بنیاد پر چاند کا فیصلہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:  امریکی جامعات میں مظاہروں نے نیتن یاہو کے ہوش اڑا دیئے