thequint 2017 11 6c862dc4 68a1 49ab 8ae3 fcc3fac640b4 0e2aeabf 5843 4396 9136 56e5b6315338

بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنا گھرخرید لیا

ویب ڈیسک (ممبئی)بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنا خواب حقیقت بنا لیا۔ انہوں نے بالآخر اپنی کمائی سے گھر خرید لیا ہے جس پر وہ بےحد خوش ہیں۔

بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے حال ہی میں ممبئی کے پوش علاقے باندرا میں پُر تعیش اپارٹمنٹ خریدا ہے۔

سوناکشی سنہا نے اس گھر کو خریدنے کے حوالے سے بتایا کہ جب سے میں نے کام کرنا شروع کیا تو میرا یہ خواب تھا کہ میں 30 سال کی عمر تک اپنی محنت سے کمائے گئے پیسوں سے اپنا گھر بناؤں۔ اب میں 30 سال سے زائد کی ہو چکی ہوں لیکن بالآخر میں نے اپنی کمائی سے گھر خرید ہی لیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی
مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں اپنے گھر والوں کے ساتھ رہنے میں زیادہ خوش رہتی ہوں اس لئے میرا فی الحال اپنے ذاتی گھر میں منتقل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ یہ گھر میرا خواب تھا اور یہ ایک اچھی سرمایہ کاری بھی ہے۔