4x4

یوم کشمیر کے حوالے سے 4×4 جیپ ریلی کا دریائے سندھ کے مقام پر انعقاد

ویب ڈیسک: یوم کشمیر کے حوالے سے 4×4 جیپ ریلی کا دریائے سندھ کے مقام پر انعقاد، محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا اور فرنٹیئر 4×4 کلب کے تعاون سے کیا جا رہا ہے، 60 سے زائد 4×4 گاڑیاں ریلی میں شریک، خواتین ڈرائیورز بھی شامل ہیں، سیکرٹری محکمہ سیاحت و کحیل عابد مجید نے ریلی کا افتتاح کیا، سیکرٹری عابد مجیدنے بتایا کہ کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جیپ ریلی کا انعقاد کیا گیا، کوشش ہے کہ ایسی تقریبات کا انعقاد کیا جائے جس میں فیملیز بھی شرکت کر سکیں، حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے ایڈونچر ٹورازم کو بھی فروغ دے رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں نگران دور کے 1800ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ

سیکرٹری محکمہ سیاحت نے کہا کہ پہاڑی علاقوں میں سنو فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، آنے والے دنوں میں گبین جبہ سیاحتی مقام پر بھی فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا ہے، ریلی میں ریسکیو 1122 کی جانب سے کشتی رانی پریڈ بھی شامل، سیاحوں کیلئے تیراندازی کے مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کی پشاور میں کارروائی، 5کلینکس کو سیل کردیا