497806 69908003

آخرمیں خوبصورت دل اورروح کو یاد کیاجاتا ہے، آمنہ الیاس

ویب ڈیسک (کراچی )پاکستان کی معروف اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ آخر میں ہم سب سے خوبصورت چہرے کو یاد نہیں کرتے بلکہ خوبصورت دل اور روح کو یاد کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہنے والی اداکارہ آمنہ الیاس نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر کے ساتھ معنی خیز پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ آخر میں سب سے خوبصورت چہرےکو یاد نہیں کیا جاتا بلکہ خوبصورت دل اور روح کو یاد کیا جاتا ہے۔