2019040 coronaorpakistanihakomat 1583928789 724 640x480 1

کورونا وائرس: پاکستان میں مزید 50 افراد جان کی بازی ہار گئے

ویب ڈیسک(اسلام آباد)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں ایک ہزار196 افراد کورونا وبا کا شکار جب کہ 50 اموات رپورٹ ہوئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 1 ہزار 196 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز میں کمی آرہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 74 ہزار 580 ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کردی

ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 23 ہزار 665 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 38 ہزار 453 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 87 لاکھ 90 ہزار 986 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 38 ہزار 207 ہوگئی ہے۔

ملک بھر کے 735 ہسپتالوں میں کرونا وائرس ک 16 سو 32 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

مزید پڑھیں:  عدالتی معاملات میں مداخلت قابل قبول نہیں ،چیف جسٹس

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و تازہ ترین شمار کے مطابق سندھ میں 256741، پنجاب میں 168891 جبکہ خیبرپختونخوا میں اب تک 71282 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ کرونا کیسز کی مجموعی تعداد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 43753، بلوچستان میں 19004، گلگت بلتستان میں 4954 اور آزاد جموں و کشمیر میں 9955 تک پہنچ گئی ہے۔