imran

وزیر اعظم نےکئی ممالک میں پاکستانی سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دیدی

ویب ڈیسک(اسلام آباد)وزیر اعظم عمران خان نے کئی ممالک میں پاکستانی سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دیدی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کو آسٹریلیا میں ہائی کمشنر تعینات کر دیا گیا۔

سلجوق تارڑ ہالینڈ میں سفیر لگایا گیا ہے ہالینڈ میں پاکستانی سفیر شجاعت راٹھور کو اسپین میں تعینات کر دیا گیا۔ عامرشوکت کو سوئیٹزر لینڈ میں سفیر تعینات کردیاگیا۔

مزید پڑھیں:  بجٹ تیاری، تنخواہوں میں‌اضافہ سمیت پنشن سسٹم میں تبدیلیاں متوقع

امیر خرم راٹھور کو کینیڈا میں ہائی کمشنر تعینات کردیا گیا،کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمشنر رضا بشیر کو وزارت خارجہ تعینات کیا گیا ہے۔ امجد احمد علی کو عراق ،معظم علی کو قونصل جنرل ملبورن تعینات کیا گیا ہے شاہد سیہڑ کو جبوتی میں لگا دیا گیا۔ احمد نسیم وڑائچ کو پرتگال میں سفیر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  فیض آباد دھرنا کیس: وفاق کی نظرثانی اپیل سماعت کیلئے مقرر