Untitled 2 52

شاہین کی شاہد آفریدی کی بیٹی کیساتھ منگنی، بھائی اور کزن کی ہوائی فائرنگ

ویب ڈیسک (پشاور)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی سے نسبت طے پانے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کے بھائیوں اور کزنز کی جانب سے منگنی کی خوشی میں لنڈی کوتل میں بھرپور ہوائی فائرنگ کی گئی گولیوں کی تر تراہٹ سے علاقہ گونج اٹھاجس سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور پولیس کے ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد

شاہین آفریدی کے بھائیوں کی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو بھی سامنے آچکی ہے جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  مذاکرات کامیاب ،سرکاری ملازمین نے احتجاج ختم کردیا

شاہین آفریدی کے بھائی کا کہنا ہے کہ خوشی کے موقع پر ہوائی فائرنگ کوئی جرم نہیں ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی ہوسکتی ہے۔