مایا علی نےتنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ویب ڈیسک (کراچی)اداکارہ مایا علی تنقید کرنے والوں پر برس پڑیں۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ شوبز شخصیات پبلک فگر ہیں لیکن پبلک پراپرٹی نہیں ۔

مایا علی نے تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو کچھ پتا نہیں ہوتا کہ کہانی کیا ہے ، پیچھے چل کیا رہا ہے، وہ بیٹھے اس چکر کے لیے ہوتے ہیں کہ کچھ آنا ہے اور انہوں نے بس لکھ دینا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش

انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ لوگوں سے یہ بات کہتی ہوں کہ ہم لوگ پبلک فگر ہیں پبلک پراپرٹی نہیں، آپ ہمارے کام کو لے کر کوئی بھی اچھی یا بری بات کریں تو ہم آپ کو خوشی خوشی لیں گے لیکن اگر آپ ہماری فیملیز کے بارے میں بطور انسان ہمیں جج کریں گے جو آپ کو پتا ہی نہیں تو یہ غلط ہے کیونکہ آپ وہی دیکھ رہے ہیں جو ہم آپ کو دکھا رہے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش